Official Web

چین کا صوبہ زے جیانگ اعلیٰ معیار کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون میں ڈھلنے کو تیار

حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اورریاستی کونسل نے صوبہ زے جیانگ کو  اعلیٰ معیار کیترقی اور مشترکہ خوشحالی کے ایک مثالی زون میں ڈھالنےکے لیے رہنما تجاویز جاری کی ہیں۔

مشترکہ خوشحالی سوشلزم کا تقاضا اور لوگوں کی مشترکہ توقعہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کےبعد سے جامع طور پر ایک اعتدال پسند  خوشحالیمعاشرے کی تعمیر میں عظیم تاریخی کامیابیاں حاصل کیگئی ہیں اور ترقی کے نئے مرحلے میں مشترکہ خوشحالی کوفروغ دینے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد  فراہم کی گئی ہے۔

صوبہ زے جیانگ کے پاس وسائل کے حامل  شہر اوردیہات ہیں  اور ترقی بھی متوازن ہے۔ صوبے کیترقیاتی صورتحال مشترکہ خوشحالی کی جانب آگے بڑھنے کیایک مضبوط بنیاد اور خوبی ہے۔ ترقیاتی سفر میں خامیوںاور کمزوریوں کے باوجود آگے بڑھنے کی لگن بھی ہے۔صوبہ زے جیانگ میں ایک طویل عرصے سے بڑےترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے  جیسےدریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی اور دریائے یانگسیاقتصادی بیلٹ کی ترقی وغیرہ ۔مذکورہ "تجاویزکی روشنیمیں زے جیانگ  اور ملک کے دوسرے علاقوں کیصنعتوں ، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کےدرمیان وسیع  پیمانے پر تعاون فروغ پائے گا۔