Official Web

غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون چین میں مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے مستحکم قانونی ماحول فراہم کرےگا،وزارت خارجہ

گیارہ تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا غیرملکی پابندیوں کےخلاف  قانون کی منظوری سے چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بین نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہا ، "جہاں تک غیر ملکی سرمایہ کاری پر مزکورہ قانون کے اثرات کا تعلق ہے ، مجھے ان دونوں کے مابین کوئی ناگزیر تعلق نظر نہیں آتا۔ مجھے یقین ہے کہ اس  قانون کی تشکیل سے چین میں مختلف ممالک کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے زیادہ مستحکم قانونی  ماحول فراہم کیا جائےگا۔
وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کی طر ف سے چین میں کاروبار اور تعاون کرنے کا  خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔ چین بیرونی دنیا کے لئے اپنے دروازے کو مزید  کھولے گا۔چین غیر ملکی کمپنیوں کے لئے بہتر کاروباری ماحول پیدا کرنے اور چین کے ترقیاتی مواقع کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لئے کام جاری رکھے گا۔