Official Web

اقوام متحدہ میں چینی نمائندے کی طرف سے مئی میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے کے حوالے سے نیوز بریفنگ کا انعقاد

رواں سال مئی میں  چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسلکا چیر مین ملک ہے۔ مقامی وقت کے مطابق، تین مئیکو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل  مندوب جانگ جوننے نیوز بریفنگ کا انعقاد کیا اور مختلف  موضوعات پراظہار خیال کیا۔
جانگ جون نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین سلامتیکونسل کے چیرمین ملک کی ذمہ داری کو بڑی اہمیت دیتاہے۔ چین سلامتی کونسل کے دوسرے رکن ممالک کےساتھ صلاح و مشورے کو مضبوط بنائے گا، مخلصانہ رویے کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرے گا اورسلامتی کونسل کے موثر کردار کو فروغ دے گا۔ چیناپنے کام  میں  کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حفاظت اوراس پر عمل کرنے، اپنا بنیادی کردار ادا کرنے میں اقواممتحدہ کی حمایت کرنے ، کووڈ۱۹ کی  وبا کے چیلنج سےنمٹنے کے لئے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے ، اورتنازعات  کے شکار علاقوں اور ممالک کی ترقی کی بحالی کوفروغ دینے پر  توجہ مرکوز  رکھے گا ۔ 
ایک سو سے زائد رکن ممالک کے نمائندوں اور اقواممتحدہ میں اہم بین الاقوامی میڈیا نے اس نیوز بریفنگمیں شرکت کی۔ ایتھوپیا ، فجی ، مالی ، مراکش ، موزمبیق ، پاکستان ، سنگاپور ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک کے سفیروں نے اظہار خیال کیا کہ وہ چین کی میزبانی میں ہونے والے موضوعاتی پروگراموں میں فعال طور پر شرکت کریں گے اور چین کے  عالمی امن و استحکامکے تحفظ کے لیے سلامتی کونسل کے چیئر مین ملک  کیحیثیت سے  کردار ادا کرنے کی حمایت کریں گے۔