Official Web

چین اور پاکستان کو "چودہویں پانچ سالہ منصوبے ” سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون کو فروغ دینا چاہیے،پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کو  "چودہویں پانچ سالہ منصوبے ” سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اپنی خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کوفروغ دینا چاہیئے اور  مل کر علاقائی انٹرکنیکشن اورامن و ترقی کوفروغ دینا چاہیے ۔

نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اپنی اپنی خوبیاں رکھتے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان بنیادیتنصیبات،تجارت،صنعت اور زراعت سمیت دیگرشعبوں میں قریبی تعاون برقرار ہے۔چودہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل کے دوران دونوں ممالک کو نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل  کرنی چاہیئے جس سے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا،بلکہ پاکستان  کو  مزید  گنجائش، مزید کھلاتجارتی ماحول اور مزید مواقع میسر آئیں گے۔گزشتہ چھ سال سے چین مسلسل  پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے  اور سات سال سےپاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ  کاری کررہا ہے ۔

رواں سال چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کیسترویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئےچین پاکستان تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

نونگ رونگ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ چین پاکستان انسداد وبا کا تعاون عالمی انسداد وبا کے تعاون کی مثال بنے  گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے جنوبی ایشیا،وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا میں انٹرکنیکشن کو مضبوط بنایا ہے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا  ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تعاون میں تیسری فریق کی شرکت  کا خیرمقدم  کیا جاتا ہے۔