Official Web

وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔ عوام کی خدمت کی ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے اس لئیے عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے لوگوں سے مل کر محبتیں سمیٹیں جاتی ہیں۔ pic.twitter.com/pgXcsdi5LZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2021

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کسی نے عوام کی خدمت کی ہو یا کام کئے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں، عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے علاقوں کا دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے۔