Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کی دیہی ترقی سے متعلق اہم ہدایات

چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں مشرق اور مغربکے مابین گہرے تعاون اور باربط امداد کے حوالے سے اہمہدایات جاری کیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مشرق اور مغربکے مابین تعاون کی ترقی اور باربط امداد پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا ایکاہم فیصلہ ہے۔ اس سلسلے میں طے شدہ پالیسیوں کو صحیح معنوںمیں نافذ کیا جائے۔

مشرق اور مغرب کے مابین تعاون اور باربط امداد سے متعلقاجلاس آٹھ تاریخ کو صوبہ نینگ شیا کے صدر مقام این چھوانمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایاتپیش کی گئیں۔ نائب وزیر اعظم ہو چھون ہوا نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ کیاہم ہدایات کو بھرپور طور پرعمل میں لایا جائے، مشرق اورمغرب کے مابین تعاون کی بہتری کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھاجائے اور نئے ترقیاتی مرحلے میں طے شدہ باربط امداد کو جامع طورپر فروغ دیا جائے۔

اجلاس میں مشرق اور مغرب کے مابین تعاون کے معاہدوں پردستخطوں کی تقریب بھی منعقد ہوئی، اور مشرق اور مغرب کےمابین تعاون سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ کی سماعت کی گئی۔