Official Web

پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کی دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا

لاہور: پروٹیز کرکٹ کیخلاف جیت سے پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان نے سپر لیگ میں6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کے بھی 40 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

ICC Men s Cricket World Cup Super League Standings and Fixtures #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/ZeJELNOlqU

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 7, 2021
آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی سپر لیگ میں 40 پوائنٹس حاصل کئے ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر وہ پاکستان سے پیچھے ہے۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔

میزبان بھارت کے علاوہ سپر لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل کریں گی۔