Official Web

سال دو ہزار اکیس میں چین کی شرح نمو آٹھ اعشاریہ چار فیصد رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ نے چھ تاریخ کو "عالمی معاشی آؤٹ لک رپورٹ” جاری کی ہے ۔رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ سال دو ہزار اکیس میں عالمی معیشت کی شرح نمو چھ فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔اس شرح میں جنوری میں جاری کردہ متوقع اعداد و شمار سے صفر اعشاریہ پانچ پرسنٹیج پوائینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار اکیس میں چینی معیشت کی شرح نمو آٹھ اعشاریہ چار فیصد تک پہنچے گی، جس میں جنوری میں جاری کردہ شرح کے مقابلے میں صفر اعشاریہ تین پرسنٹیج پوائینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ میں ترقی یافتہ معیشتوں کی شرح نمو پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا اور نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی شرح نمو چھ اعشاریہ سات فیصد تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی ترقی میں غیر یقینی صورتحال موجودہ ہے۔ وبائی صورتحال اور پالیسی کے نفاذ سمیت  مختلف عوامل  کے اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں۔