Official Web

معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے معروف فوک گلوکار  شوکت علی انتقال کر گئے۔

گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے اور ان کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔

گلوکار شوکت علی کی اسپتال میں دوران علاج لی گئی تصویر

 

یاد رہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کے بیٹے عمران شوکت نے مداحوں سے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا  آغاز فلمی گانوں سے 1960 کی دہائی میں کیا تھا اور  شوکت علی کا غزل، گیت، قومی ترانے اور  پنجابی لوک گیتوں میں منفرد مقام تھا۔