Official Web

چینی صدر کا وزیراعظم کو خط، کورونا سے صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار

یجنگ: ن کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط کر ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

نونگ رونگ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف جنگ کے زم کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے دو طرفہ تعلقات میں استحکام اور مضبوطی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چین اور پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون کا عزم کیا تھا اور چین کے کورونا ویکسین کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہوا تھا جب کہ چین نے کورونا ویکسین کی ایک کھیپ تحفتاً پاکستان بھیجی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 20 جنوری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ اپنے گھر بنی گالہ میں قرنطینہ میں ہیں تاہم اس دوران میڈیا نمائندوں سے ایس او پیز کے تحت میٹنگ بھی کی ہے۔