Official Web

ویمنز ٹی 20 رینکنگ، بھارت کی شیفالی نمبر ون بن گئیں

دبئی: ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں بھارتی کرکٹر شیفالی ورما نے ایک بار پھر بیٹنگ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔

شیفالی ورما نے جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت دوبارہ یہ مقام پایا، جنوبی افریقی اوپنر لیزل لی نے 3 درجے بہتری ملنے پر 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کی ہموطن لیورا وولڈارٹ نے ترقی کے 5 زینے طے کرکے 24 واں نمبر پایا۔

بولنگ میں دیپتی شرما نے 4 درجے ترقی پر 40 ویں پوزیشن پالی، سیریز میں 1-4 سے کامیابی جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی جگہ دوسری پوزیشن کا حقدار بنواسکتی ہے۔