Official Web

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی – پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی – ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت بھی مانگی – ملاقات میں چوہدری برادران نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی ہے – اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھرآئی، ان کی عزت کرتے ہیں – انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں ، حکومت کو پہلیہی یقین دہانی کرواچکے ہیں ، ہماراشیوہ نہیں کہ کسی سے ایساوعدہ کریں جوہمارے اصولوں کے خلاف ہو – ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں –