Official Web

تحفظ ماحول چین کے نئے ترقیاتی تصور کا محور

سی جی ٹی این کے تجزیہ نگار رابرٹ لارنس کوہن نے چودہویں پنج سالہ منصوبے اور چین کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے 2035 میں تحفظ ماحول کے حوالے  سے اختیار کئے جانے والے اقدامات کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ان کا کہناتھا کہ کوئی بھی ملک ہوا، پانی اور مٹی کو آلودہ کرکے”خوبصورت ہونےکا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ ماحولیاتی تباہی کی قیمت پر حاصل کردہ معاشی ترقی پائیدار نہیں ہو سکتی۔

پائیدار ترقی چین کے اپنے قومی مقاصد کے حصول کی اہم ضرورت ہے۔ مرکزی کمیٹی برائے جامع اصلاحات کے ایک حالیہ اجلاس میں  جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے 2021 میں اصلاحات کی چار ترجیحات میں سے ایک کو بیان کرتے ہوئےسرسبز ترقی کے فروغ پر زور دیا۔چین میں یہ پیغام تقویت پکڑ چکا ہے کہ ماحولیاتی نقصان کی قیمت پر کوئی ترقی پائیدار نہیں ہو سکتی۔ رابرٹ کوہن کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں چودہویں پنج سالہ منصوبے میں نئے ترقیاتی تصورات پیش کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں شامل پانچ تصورات میں سے ، "گرین ڈویلپمنٹ” ، تیسرے نمبر پر  یعنی عین وسط میں ہے۔ چودہویں پنج سالہ منصوبے کے مطابق 2025 تک  سبز صنعتوں میں نمایاں اضافہ کیا جائےگا، اہم آلودگیوں کے اخراج میں کمی کی جائے گی اور کاربن اخراج کو کم کیا جائے گا۔ اس کے لئے صنعتی، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔ چین میں سبز صنعتوں کے تناسب میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے اور سبز بنیادی ڈھانچے کے معیار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔کوہن کے مطابق وہ پر امید ہیں کہ 2035 کے طویل مدتی ہدف کے حصول تک  تحفظ ماحول کے  شعبے میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔