Official Web

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی سری لنکن فضائیہ کے ہیڈ کواٹرز آمد

کولمبو: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دورہ سری لنکا کے دوران ان کی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی – ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر اپنے سری لنکن ہم منصب سے بھی ملاقات کی – دونوں رہنماوأں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت ہمارے لئے قابل فخر بات ہے – دونوں ممالک کی مسلح افواج بالخصوص فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں