Official Web

جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے, مریم نواز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قرار دیدیا ہے – اللہ تعالی کا شکر ہے کہ جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی – جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا ہے – مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے ہی لوگوں نے دباوأ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا – تمھارے پاس اب وزیراعظم ہاوأس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے – ووٹ چور کرسی چھوڑ – ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد، پی ڈی ایم کو بھی مبارکباد، مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش – نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا