Official Web

حمزہ شہباز بلاول کی خصوصی دعوت پر (آج) اسلام آباد آئیں گے

اسلام آ باد (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن (باقی صفحہ7بقیہ نمبر80) لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بلاول بھٹوکی خصوصی دعوت پر (آج) منگل کو اسلام آباد آئیں گے اور پی ڈی ایم رہنماوں سے ملاقات کریں گے – تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز (آج) منگل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے اور بلاول بھٹوکی خصوصی دعوت پر اسلام آباد آئیں گے – ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپی ڈی ایم ارکان اسمبلی کیاعزازمیں کھانے میں شریک ہوں گے ، رہائی کے بعدپہلی مرتبہ حمزہ شہباز پی ڈی ایم رہنما ئو ں سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا – حمزہ شہباز نے پارٹی رہنما ئو ں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے ،وہ عنقریب پارٹی رہنما ئو ں کوملاقات کی دعوت دیں گے –