Official Web

چین کی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس ” ۲۰۲۰ کے دوران امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ”شائع کرے گ

چین کی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس حالیہ عرصہ کے دوران”  امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ” شائع کرے گا تاکہ امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

 رپورٹ  کے مطابق  امریکی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے وبا قابو سے باہر ہو گئی  اور پانچ لاکھ سے زیادہ امریکی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

رپورٹ کے مطابق  امریکی جمہوری نظام کی خرابی سیاسی انتشار کا باعث بنی ہے اور امریکی معاشرے کو مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیاہے۔ امریکی جمہوری نظام پر لوگوں کا اعتماد 20 سالوں میں کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ امریکہ میں اقلیتیں نسلی امتیاز کا شکار ہیں۔ اسلحہ کے کاروبار اور فائرنگ کے واقعات میں ریکارڈاضافہ ہواہے ۔اس کے علاوہ  امیر اور غریب کے  درمیان  تفریق بڑھ گیا ہے ، اور کمزور گروہ  وبا  سے متعلق حکومت کے غیر فعال ردعمل کا سب سے بڑا شکار بن چکے ہیں۔