Official Web

پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے چین میں انسداد غربت میں حاصل کردہ ثمرات کی مبارکباد پر چینی وزارت خارجہ کا تبصرہ

یکم مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بیننے  رسمی پریس کانفرنس  میں پاکستان کے وزیر اعظم عمرانخان کی جانب سے چین میں انسداد غربت میں حاصل کردہ ثمراتکی مبارکباد پر تبصرہ  کرتے ہوئے کہا کہ انسداد غربت میں چین کےثمرات دنیا کے لیے بھی قیمتی تجربات  فراہم کرتے ہیں۔چینیصدر شی جن پھنگ کے قیادت میں چینی حکومت اور عوام کا عزماور قوت محرکہ اولیں تجربات ہیں۔

وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ مطلق غربت کا خاتمہ چین میںعوامی زندگی کی بہتری کا سنگ میل ،انسانی حقوق کے نصبالعین کی تاریخی کامیابی اور انسانی ترقی میں عظیم باب ہے۔

وانگ وین بین نے زور دیا کہ غربت سے نجات  نہ صرف چینبلکہ دنیا کا مشترکہ پھل ہے۔ہم ترقی پذیر ممالک میں انسداد غربت اور عالمی انسانی حقوق کی ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنےکیلئے تیار ہیں ۔