Official Web

تحریک انصاف میں کسی قسم کی پھوٹ نہیں ،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈوبی ہوئی معیشت کا بیڑہ اٹھایا، انہوں نے 20 ارب ڈالر کا خسارہ ختم کرکےسرپلس کیا۔ عمران خان کی قیادت میں وہی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی پھوٹ نہیں ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اگر بات چیت نہ بھی ہوئی تو پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ پنجاب میں پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معاملات طے پا جائیں گے۔ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ بھی عبدالحفیظ شیخ کو ہی ووٹ دے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ا?صف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایک شخص نے قربانی دی۔ سیلاب زدگان کیلئے ترک صدر کی بیوی نے ہار دیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وہ اپنی اہلیہ کو پہنا دیا تھا۔ بڑی مشکل سے وہ ہار قومی خزانے میں جمع کرایا گیا تھا۔