Official Web

ن لیگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگی،فیاض الحسن چوہان

لاہور (آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی پر ”خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو” صادق آتا ہے۔ بہت جلد ”ن” لیگ کی قیادت اور بیانیہ اب ”ش” لیگ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک انڈر ٹرائل ملزم کی ضمانت پر رہائی پر جشن کی توقع صرف (ن) لیگ سے ہی کی جا سکتی تھی۔ حمزہ شہباز کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ان کی سزا ختم نہیں ہوئی، صرف ضمانت ہوئی ہے۔ فیاض الحسن نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا حکومت مخالف خطاب دراصل میم لیگ کے خلاف اپنے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا