Official Web

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے – اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کر دی ہے – سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30روپیفی لیٹرلیوی کی بنیاد پرکیا گیا ہے – پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے – ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19روپے61 پیسے اضافے کی تجویز ہے – پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پرپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹربڑھے گی – فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے – فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے – پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی – خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ80 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریبا15 روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا ہے – حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے بڑھائی گئی تھی – لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا –