Official Web

تائیوان کی علیحدگی سے متعلق کسی بھی عمل کا سخت جواب دیا جائے گا ،چینی ریاستی کونسل

چوبیس فروری کو چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ترجمان ما شیاو گوانگ نے کہا کہ تائیوان کی علیحدگی سے متعلق کوئی بھی عمل آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات، عوام کے مشترکہ مفادات اور چینی قوم کے بنیادی مفادات  کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ہم ایسے کسی بھی عمل کے جواب  میں تمام لازمی اقدامات اختیار کریں گے۔ماو شیاو گوانگ نے اسی روز منعقدہ پریس کانفرنس میں متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم  تائیوان کی علیحدگی  سے متعلق کسی بھی مطالبے اور قانونی ترمیم کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔