Official Web

عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے لئے وقف کر دیا, غلام سرور

ٹیکسلا ( خبر نگار ) ہماری لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے لئے وقف کر دیا ہے اور دوسری طرف مسلم لیگ کے لیڈر جنہوں نے قوم کا خون چوسا ان چوروں لٹیروں نے آج تک کوئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا صرف اور صرف الیکشن چوری کرکے جیتا ہے ہمارا منشور خدمت کی سیاست ہے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے گاوأں پسوال میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ور ایم پی اے عمار صدیق خان سابق ایم پی اے شفیق خان ملک عظمت محمود سید چن شاہ کاظمی حاجی غلام حسن خان فضل اکرم خان رضوان خان وحید خان فقیر خان بھی موجود تھے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سات کروڑ روپے کی لاگت سے اس علاقے کے چھ گاوأں گیس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے – پسوال، بن بابا جی، ہکلا، ڈھوک گلاب ڈھوک اکثر خان اور پوڑ کے دیہات اس منصوبے میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے حلقے کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس، بجلی تعلیم صحت اور سڑکوں جیسی سہولتوں فراہم کی جائیں گی وفاقی وزیر نے کہا کہ اس علاقے کوپچھلے ادوار میں پسماندہ رکھا گیا – مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں یہاں کی عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا کی ایک تاریخ اہمیت ہے – دنیا ٹیکسلا کے نام سے واقف ہے طیب و حلال رزق دینے والی دھرتی کی قدر کرنی چاہئے اس علاقے نے مجھ پر اور میرے خاندان پر اعتماد کیا شکریہ ادا کرتا ہوں اب میرا فرض ہے کہ آپ کو تمام سہولتوں کی فراہمی ملے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ ن نے بہت نقصان پہنچایا اس لیگ کا اصل مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان نے اپنا سب کچھ اس ملک کے لئے وقف کردیا ہے – اور ایک طرف یہ لیڈر ہیں جنہوں نے اس قوم کا خون چوسا – ان چوروں لٹیروں نے آج تک کو ئی الیکشن اپنی محنت سے نہیں جیتا – صرف اور صرف الیکشن چوری کر کے جیتتے ہیں – ایک طرف مودی کے یاراور ایک طرف پاکستان سے محبت کرنے والا لیڈرعمران خان ہے –