Official Web

چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں, اسد عمر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں ،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں ،ہوسکتاہے ایک2سیٹ اضافی مل جائیں ،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہی،پی ٹی آئی حکومت کومعاشی خسارہ ورثے میں ملا،کوئی بھی حکومت خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتی،معاشی بحالی کے لئے حکومت نے مشکل فیصلے کیی،چیلنجزضرورہیں لیکن سمت درست ہی، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزراءاسد عمر اور عبدالحفیظ شیخ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا – اسد عمر نے کہا کہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی بات ہوئی،کراچی سے متعلق مختلف امورپربھی بات ہوئی،اچھے ماحول میں باتیں ہوئیں ،عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی ٹھیک ہوگی اس لیے توسینیٹ کاٹکٹ جاری کیاگیا،چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں ،سیٹیں کم ہونے کاخطرہ نہیں ،ہوسکتاہے ایک 2سیٹ اضافی مل جائیں ،سندھ حکومت جوکررہی ہے اس سے سیاسی انتقام کی بوآرہی ہی