Official Web

ہانگ کانگ اگلے ہفتے چین کی سائنووک ویکسین سے ویکسینشن کا آغاز کرے گا

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے آفیشل کا کہناہے کہ سائنو وک ویکسین کی ایک ملین خوراکیں جمعہ کے روز ہانگ کانگ پہنچ جائیں گی اور ہانگ کانگ میں ایک  ہفتے بعد  ویکسینشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ہانگ کانگ کی سول سروس  کے سیکرٹری پیٹرک نپ نے کہا کہ ۲۶ فروری سے ترجیحی گروہوں کو ویکسین لگا نے کا آغاز کیاجا ئے گا۔  کووڈ-۱۹ کے کیسز کی تعداد  کم ہونے سے اٹھارہ تاریخ سے شہر میں سماجی فاصلے سے متعلق پابندیوں کونرم کیا جارہاہے۔ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں  نے اس کا خیر مقدم کیا ۔

چین کی جانب سے بیلاروس کو کووڈ۔۱۹ ویکسین کی فراہمی 

چینی حکومت کی جانب سے بیلاروس کے لیے امدادی کووڈ۔۱۹ویکسینز انیس تاریخ کو  دارالحکومت منسک پہنچ گئیں۔  بیلاروس کےوزیر صحت پائن ویچ نے اس موقع پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔انہوںنے کہا کہ چین کا یہ اقدام دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کا مظہر ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہر قسم کی آزمائش پر پورا اترتے ہیں۔ دونوں ممالک کا دوستانہ تعاون مضبوط ہے جس کیحالیہ مثال  انسداد وبا کے تحت  چین کی جانب سے بیلاروس کومفت ویکسینز  کی فراہی ہے ۔  بیلاروس کے عوام  چین کے اسدوستانہ فعل کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔