Official Web

چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور برونائی کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

انیس فروری کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آسیان کے چیرمین ملک برونائی کے وزیر برائے امور خارجہ اریوان بن  یوسف  کے ساتھ ٹلی فون پر بات چیت کی۔
اریوان بن  یوسف نے برونائی کو ہنگامی ویکسین امداد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان  دوستی اور برونائی-چین اسٹرٹیجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین برونائی کے ساتھ انسداد وبا کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ تاکہ وبا کے خلاف جنگ میں حتمی فتح حاصل کی جا سکے۔
فریقین نے میانمار کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسیان کا یکساں خیال ہے کہ میانمار کو درپیش مسئلہ اس کا اندرونی  معاملہ ہے۔ جس کو میانمار کے آئین اور قانون کے ڈھانچے کے تحت پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئیے۔ تاکہ ملک میں جمہوری منتقلی کو منظم طریقے سے فروغ دیاجاسکے۔ چین کو یقین ہے کہ آسیان ، ایک مضبوط علاقائی تنظیم کی حیثیت سے ، میانمار کی مشکلات کو دور کرنے میں مدد  کے لئے کافی دانش رکھتا ہے ،اوربرونائی آسیان کے چیرمین ملک  کی حیثیت سے  اہم کردار ادا کرے گا۔