Official Web

حکومت سے چھٹکارے کے لیے عوام سڑکوں پر آ چکی , مریم اورنگ زیب

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ملک پر کمیشن مافیا،ٹائوٹ ،چینی چور،مسلط ہیں ان سے چھٹکارے کے لیے عوام سڑکوں پر آ چکی ہے ،چوری کرپشن اور ڈاکہ اڑھائی سال سے جاری ہے ،گزشتہ روز انہو ں نے ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب کا کہناتھا کہ عوام ان کی کرپشن اور نااھلی کی سزا کاٹ رہے ہیں ،یہ لوگ اس لئے مسلط کئے گئے کہ یہ کمیشن خور ہیں ،شہزاد اکبر کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ، اڑھائی سال قبل عمران خان کے ٹاوأٹ تھی،عمران نے کابینہ میں وزیر نہیں کماو پوت رکھے ہیں آٹا چینی ہر چیز میں پیسہ کمایا گیا،براڈ شیٹ کے اندر بھی کرپشن کی آواز آئی ہی،ڈیلی میل نے لندن ہائیکورٹ میں جو ہوا بتایا گیا ہی،کمیشن خوروں کو جو عمران نے وائیٹ کالر غنڈہ برادری اکٹھی کی ہی،کاوے موسوی صاحب بتاتے رہے کہ ان سے براڈ شیٹ کے معاملہ پر کمیشن مانگا،انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر کی میٹنگ کروائی،ڈیوڈ روز نے احتساب کے خصوصی نمائندہ شہزاد اکبر کی اکتوبر دو ھزار انیس میں ملاقات کروائی،عمران کے فرنٹ میں شہزاد اکبر اور شہزاد اکبر کے فرنٹ میں ڈیوڈ توز تھی،شہزاد اکبر نے عمران کے حکم پر کاوے موسوی سے ملاقات کی اور کمیشن کی بات کی،یہ کمیشن قومی خزانہ سے مانگا گیا ہے ،یہ نیب بمقابلہ براڈشیٹ کیس ہے اور شہزاد اکبر فرنٹ مین بنوا ہی،اس کیس میں بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آیا،جنرل ملک کون ہے اس کا نام سامنے آنا چاہئی،شہزاد اکبر نے اعتراف جرم کرلیا،شہزاد اکبر نے عمران کا فرنٹ مین ہونے کے ناطے کمیشن مانگا،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ کے خلاف قانونی مجرمانہ کاروائی ہونا چاہئی،ایک فیصلے میں لکھا گیا کہ شہزاد اکبر کے ماتحت تمام تحقیقاتی ادارے کردئیے گئی،آج ہر روز ان کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہی،