Official Web

گاڑی نہرمیں جاگری ,مانسہرہ کے رہائشی 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ (بیورورپورٹ)سرگودھا ٹریفک حادثہ میں میں مانسہرہ کے رہائشی چار افراد جاں بحق – چار زخمی – جاں بحق ہونے والوں میں محمد امجد فریداو راس کی اہلیہ بھی شامل ہیں – تفصیلات کے مطابق سرگودھاٹریفک حادثہ میں مانسہرہ فوجی فاونڈیشن کے رہائشی ایک ھی گھر کے چار افراد جاں بحق ھوگئے – جبکہ چار زخمی ھوگئے – جاں بحق ہونے والوں میں 45سالہ محمدامجدفرید – 35سالہ ثریابی بی زوجہ امجدفرید – 09سالہ حسن ریاض ولدریاض اورچارسالہ حذیفہ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر2) احمدولداحمدشامل ھیں – جبکہ زخمیوں میں 35سالہ شبانہ زوجہ آصف – 15سالہ ایمان دخترفاروق – 11سالہ حاجرہ دخترآصف اور دس سالہ عائشہ دخترریاض شامل ہیں – ذرائع کے مطابق محمدامجدفریداپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد لاھور جارہاتھا – دھند کے باعث ان کی گاڑی نمبرLee2741 لکسیاں نہرمیں جاگری – حادثے کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر پہنچی – جنھوں نے جاں بحق اور زخمیوں کونہرسے نکال لیا – جاں بحق ہونے والے محمدامجدفریدپاکستان پیپلزپارٹی مانسہرہ کے سرگرم کارکن صادق شاد (مرحوم)کابھتیجاتھا –