Official Web

میری برطانیہ میں ملاقاتیں قوم کا پیسہ بچانے کیلئے تھیں , شہزاد اکبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کی گالم گلوچ ان کے لیڈران کی بوکھلاہٹ اور ان کی اپنی جھنجھلاہٹ کا ثبوت ہی، میری برطانیہ میں ملاقاتیں قوم کا پیسہ بچانے کیلئے تھیں – منگل کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کی ہرزہ سرائی اور گالم گلوچ ان کے لیڈران کی بوکھلاہٹ اور محترمہ کی جھنجھلاہٹ کا ثبوت ہے – انہوں نے کہا کہ میری ملاقاتیں پبلک اور قوم کا پیسہ بچانے کیلئے تھیں جبکہ مریم اورنگزیب آج تک شہباز شریف اور سلیمان شہباز کا منظور پاپڑ والے سے رشتہ نہ بتا سکیں ، جن کے نام سے کروڑوں کی ٹی ٹیز ان کے اکائونٹ میں گرتی رہیں –