Official Web

پی ڈی ایم لانگ مارچ کا فیصلہ رمضان کے بعد کریں , شیخ رشید

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی وطن واپس آنا چاہیں تو 72گھنٹے میں سفری اجازت نامہ جاری کیا جا سکتا ہے ، نواز شریف واپس نہیں آئیں (باقی صفحہ7بقیہ نمبر1) گے صرف پروگراموں میں ہی بات کرتے ہیں – پی ڈی ایم نے اتنے فیصلے بدلے اب لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کرلیں ، آصف رزداری نے ووٹ مانگنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی لیکن بکائو مال امسال شرمندہ ہو ں گے – اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے آج اسمبلیوں سے ووٹ مانگ رہے – ٹی ایل پی کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اپریل تک رکنے کا کہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – انہوں نے کہا منگل سے رات 12 بجے نواز شریف کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو گئی ہی،نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہونے پر اس کی کوئی قانونی حثیت نہیں رہتی ، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی ہدایت پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے – جو شخص ای سی ایل پر ہو اس کا پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا – نواز شریف کی جانب سے عدالتی ریلیف کا غلط استعمال کیا گیا – نواز شریف واپس نہیں آئیں گے صرف پروگراموں میں ہی بات کرتے ہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ نواز شریف وطن واپس آئیں لہذ ا اگر وہ وطن واپس آنا چاہیں تو انہیں 72گھنٹے میں سفری اجازت نامہ جاری کیا جا سکتا ہے –