Official Web

احتساب کرنے والوں کوبہت جلد حساب دینا ہو گا ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈھائی سال مکمل ہو چکی، مقدمات کی حقیقت پورا پاکستان جانتا ہی،ہمارا کھلا چیلنج ہے چیئرمین نیب، عمران خان اور اس کے حواریوں کو کہ پانچ سال حکومت کی، کرپشن ثابت کر کے دکھائیں ، چینی، گندم کمیشن بنا، کوئی رپورٹ نہیں ، دو ارب روپیہ خرچ ہو گیا،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا ہی،سینیٹ الیکشن میں پیسے دے کر ووٹ خریدنے کی وڈیو موجود ہی،پیسے لینے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے تھی،جس نے پیسے دیئے وہ وزیر دفاع ہی، پارٹی کا چیئرمین وزیر اعظم ہی،کمیشن بنایا گیا، کمیٹی میں وہ لوگ ہیں جو اس کام میں ملوث تھی، چور چوری کی تفتیش کر رہا ہی،چیئرمین نیب کو نظر نہیں آتاî اس نے گندم، چینی کی چوری نہیں دیکھیîشاہد خاقان عباسی نے کہاکہ احتساب میں دوہرے معیار نہیں چلتی،براڈ شیٹ کے اندر 10 ارب روپے ضائع کیے گئی، آج تک ملزم نہیں پکڑا گیا