Official Web

ماہرین نے نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے سے متعلق سمری رپورٹ پر اتفاق رائے کرلیا ہے،ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے 15 تاریخ کو کہا کہ نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کے حوالےسے بین الاقوامی ماہر ین کےگروپ اور چینی ساتھیوں نے مشترکہ سراغ لگانے کی سمری رپورٹ پر  اتفاق رائے کیا ہے۔ ماہر ٹیم کے رہنما ، پیٹر ایمبارک نے زور دیا کہ مستقبل میں مزید شواہد حاصل کرنے اور  ان معلومات کی بنا پر نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں تمام مفروضوں کا مطالعہ کرنے  کی ضرورت ہے۔

ایمبارک نے اسی دن پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہر گروپ نے اپنے دورہ  ووہان کے آخری دن سمری رپورٹ پر چینی ہم منصبوں کے ساتھ اتفاق کیا ہے ، جن میں خاص طور پر اس رپورٹ کے کلیدی مشمولات جیسے اہم نتائج ، دریافت اور سفارشات شامل ہیں۔ اگلے کچھ دنوں میں ، ماہر ٹیم چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر  وسطی مدت کی  رپورٹ مکمل کرے گی ، اور پھر آئندہ چند ہفتوں میں ایک تفصیلی رپورٹ لکھے گی ، جس میں تکنیکی تفصیلات ، پس منظر  اور تحقیقی طریقےشامل ہوں گے۔

ایمبارک نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رپورٹ بین الاقوامی ماہر گروپ اور چینی ہم منصبوں کی طرف سے مکمل کی گئی مشترکہ رپورٹ ہے ۔یہ ایک فریق کی جانب سے دوسرے کے نتائج پر فیصلہ نہیں ہے ، بلکہ دونوں فریقوں کی مشترکہ تحقیق نتائج اور سفارشات پر اتفاق رائے کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہر گروپ فی الحال نوول کورونا وائرس کے ماخذ کے بارے میں کسی مفروضے کو مسترد نہیں کرتا ہے ، اور مستقبل میں نئے شواہد اور تحقیقی پیشرفت کی بنیاد پر مختلف مفروضوں کا باقاعدگی سے جائزہ لے گا۔