Official Web

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کم آمدن والوں کیلئے 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے – صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈٰیا بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اب کم آمدن والے بھی اپنا گھر بنا سکیں گے – یہ اپارٹمنٹس 20 سال کی آسان اقساط پر فراہم کئے جائیں گے – کابینہ نے درجہ چہارم کے ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے – اس کے علاوہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹرز کو خصوصی الاوأنس دیا جائے گا – انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں 2 مزید سیمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے – ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ اور ہر حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے – مریم نواز بیرون ملک جانے کیلئے بہانے تلاش کر رہی ہیں – معاون خصوصی نے کہا کہ کرپشن کی سرجری عمران خان کے ہاتھوں ہی ہوگی – ن لیگ کے باغی پی ٹی آئی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں – ان کا کہنا تھا کہ بوریوں میں پڑا پیسہ اب مارکیٹ میں آنے والا ہے – لیگی قیادت کے قول وفعل میں تضاد ہے – اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی ہے –