Official Web

پاک چین تعلقات کودنیاکیلئے رول ماڈل بنائینگی،چینی سفیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چین کینئے سفیر نونگ رونگ  نے پاک چین دوستی کو مستقبل میں ایک نئی جہت دینے کے لییاپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ نصف صدی سے زائد عرصے پرمحیط تعلقات کو دنیا کے لیے رول ماڈل بنائیگا اوراس مقصدکے لیے کسی بھی روکاوٹ کو عبور کرنے سے دریغ نہیں کرے گا – ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز کامسیٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی کی سربراہی میں جانے والیکامسیٹس کیایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا – چین کے نئے سفیر نے مزید کہا کہ چینی حکومت کامسیٹس کے رکن ممالک میں ادارہ سازی کے شعبے میں تحقیقی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے اورچین کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ بین الاقوامی سائنس تنظیموں کے چینی اتحاد کے ساتھ بھی مختلف مشترکہ پروگرامز کا آغازکرسکتی ہے – چینی سفیر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کامسیٹس کے چار رکنی وفد میں میجر جنرل (ر) محمد طاہر ، مشیربرائیچین ڈیسک کے ساتھ کامسیٹس کیمشیر برائے پروگرام مسٹرتجمل حسین اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام،انجینئر قیصر نواب بھی موجود تھے – اسلام آباد میں چین کے سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی سیکریٹری مسٹر جیاوی اور سفارتخانے میں ڈائریکٹر پولیٹیکل اینڈ پریس سیکشن با ئوزونگ نے بھی شرکت کی – ملاقات کے دوران کامسیٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے مسٹر نونگ رونگ کو پاکستان میں نیاء عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامسیٹس بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبے کے پس منظرمیں کثیرالجہتی منصوبے شروع کرنے کے لییمزید امکانات کو تلاش کر سکتاہے – انہوں نے اپنے معززمیزبان کو بتایا کہ چین کامسیٹس کابانی رکن ہے اوراْسے پاکستان کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سمیت کامسیٹس اوردیگر اداروں میں قانونی سطح پرنمائندگی حاصل ہی،جن میں ایکسی لینس کے مراکزبرائے آب و ہوا،ماحولیاتی سائنس کے بین الاقوامی مرکز (آئی سی سی ای) اور تیانجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی (ٹی آئی بی)شامل ہیں