Official Web

صبا قمر ویلنٹائن ڈے کس طرح منانے والی ہیں؟

کراچی(شوبز ڈیسک) صبا قمر ہر سال اپنا ویلنٹائن ڈے کس طرح مناتی ہیں اور اس سال وہ ویلنٹائن ڈے پر کیا کرنے والی ہیں اس بارے میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔صبا قمر نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ مجھے کسی سستے ترسے ہوئے عاشق کی بددعا ہے کہ جا صبا قمر ہر سال تجھے ویلنٹائنز ڈے پر اتنا کام ملے کہ تجھے کسی کے لیے ٹائم ہی نہ ملے اور تجھے کوئی ملے بھی نہ ۔صبا قمر کے ساتھ ویڈیو میں موجود اداکارہ عائشہ گل نے انہیں کہا تو اچھی بات ہے نا، کام کریں آپ کو پتہ نہیں ہے قائد اعظم کا قول ہے کام کام کام دن رات کریں ہم کام جس پر صبا قمر نے ہنستے ہوئے کہا کتنا کام رومینس کرنا ہے۔ویڈیو سے اندازہ ہورہا ہے کہ صبا قمر ہر سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بہت زیادہ کام کرتی ہیں یہاں تک کہ انہیں اپنے لیے بھی وقت نہیں ملتا اور اس سال بھی وہ اس دن پر بہت زیادہ کام کرنے والی ہیں۔