Official Web

پی ایس ایل کیلئے ٹیموں کی ٹریننگ اورمیڈیا کانفرنسزکا شیڈول جاری

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی نے 20 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 2021 کے لیے ٹیموں کی ٹریننگ اورمیڈیا کانفرنسزکا شیڈول جاری کردیا۔کوویڈ 19 پروٹوکولزکے تحت میڈیا نمائندگان کوصرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ٹریننگ سیشنزکی کوریج کی اجازت ہوگی۔ سات مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے والے پہلے مرحلے سے قبل تمام چھ ٹیمیں ٹریننگ سیشنزاورورچوئل میڈیا سیشنزمیں شرکت کریں گی۔ پری ٹورنامنٹ ورچوئل میڈیا سیشنزکے بعد ہرمیچ کے اختتام پرعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے انٹرویوزواٹس گروپ میں شیئرہوں گے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ایونٹ کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغازپیرسے ہورہا ہے، پہلے روزسہ پہر3 بجے پشاورزلمی کی ٹیم حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، رات ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی، منگل کوصبح 11 بجے لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کے ورچوئل میڈیا سیشنز ہوں گے، سہ پہر3 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز ہوگا۔رات ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز کریں گی،اسی وقت معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے میں کراچی کنگز کا ٹریننگ سیشن شروع ہوگا،بدھ کو صبح 11 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کے ورچوئل میڈیا سیشنز طے ہیں۔سہ پہر3 بجے ملتان سلطانزاوراسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز کریں گی، رات ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ ہوگا جبکہ اسی وقت ڈمم معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پریکٹس میچ ہوگا،جمعرات 18 فروری کو صبح 11 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ورچوئل میڈیا سیشنز ہونا ہیں،سہ پہر3 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پریکٹس میچ ہوگا، رات ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پریکٹس میچ کے لیے میدان میں اتریں گی۔

رات ساڑھے سات بجے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ ہونا ہے، اگلے روز سہ پہر3 بجے پشاور زلمی،لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنز ہوں گے، رات ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں پریکٹس سیشنز میں شریک ہوں گی، رات ساڑھے سات بجیمعین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز پریکٹس کرے گی۔

ایونٹ میں ہفتہ سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا، نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔ ہرمیچ کے آغاز سے30 منٹ قبل ٹاس ہوگا۔ جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔