Official Web

بجلی فی یونٹ 1.95 روپے مزید مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ، فی یونٹ قیمت 16.33 روپے مقرر کردی گئی – تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد فی یونٹ قیمت 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے مقرر کردی گئی – بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کیے جانے کے فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا جب کہ اس فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا – چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، اطلاق صرف فروری کے بلز پرہوگا ، تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ، تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا – بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے 1 روپے80 پیسیفی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے27 جنوری 2021 کو سماعت بھی کی ، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا – دوسری جانب اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہی، گیس کی قیمت 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کیا گیا، اضافے کے بعد گیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی – تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات، بجلی ، ایل پی جی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ، اوگرا نے گیس کی قیمت 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کردیا ہی، جس کے بعدگیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی ہے – بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے 123روپے اضافہ طلب کیا تھا –