Official Web

جنوبی وزیرستان دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا – آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے – شہداءمیں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں – پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے – وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی اور شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا – وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دیں ، قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے