Official Web

جشنِ بہار منانے کی خصوصی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر پرجوش رد عمل

چین کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے جشنِ بہار کی خصوصی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خطاب پرپرجوش رد عمل ظاہر کیا اور  کہا کہ وہ  ملک و قوم کی ترقیو خوشحالی کے لئے جدوجہد  میں بھر پور انداز میں شریکہوں گے۔

ووہان کے رہائشی حو چھن وے نے کہا کہ صدر  نےاپنی تقریر میں انسداد وبا کی جنگ  کا ذکر کیا۔اس جدوجہدمیں ایک رضاکار کی حیثیت سے میں بہت متاثر ہوا۔ پچھلے سال ، نئے سال کے موقع پر ، ہم گھر سے باہرنہیں جا سکتے تھے۔مگر اب ہم اس جنگ میں فتح یاب ہوگئے ہیں اور ہمیں اپنی فتح کو  قدر کی نگاہ سے دیکھناچاہیے۔ ملک کی مضبوطی و طاقت ہم کو بتاتی ہے  کہ ہمکسی بھی قسم کی مشکل پر قاپو پا سکتے ہیں۔

صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشحالمعاشرے کی تعمیر ، اور پہلے صد سالہ اہداف کی تکمیل ،چین کی  تاریخ کا سنگ میل ہیں ۔ چینی قوم کے اسروایتی تہوار پر ، سنکیانگ کی اکوٹو کاؤنٹی کے عوام نےروایتی گیتوں  اور رقص کے ساتھ غربت کے خاتمےکے بعد پہلا جشن بہار منایا ۔کاؤنٹی کے  چرلون ٹاؤن کینائب سربراہ آسیا تورسن نے کہا کہ یہاں اقلیتی قومتیوںکے لوگ پہاڑوں سے نکل کر نئے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں جو  تمام تررہائشی سہولیات سےآراستہ  ہیں ۔ ہمارے عوام ملک و قوم کی ترقی سے مستفید ہو رہےہیں اور دل کی گہرائیوں سے اس خوشی کو محسوس کرسکتے ہیں ۔