Official Web

وزیر اعظم عمران خان نے دلیری سے کشمیر کا معاملہ دنیا بھر میں اجاگر کیا , شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت اصرار کرتا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے – کشمیر اگر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو ہم کیوں باہمی مزاکرات کی بات کرتے ہیں – وزیر اعظم عمران خان نے دلیری سے کشمیر کا معاملہ دنیا بھر میں اجاگر کیا – پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت ً ڈپلومیٹک کور کو جموں و کشمیر جانے اور عوام سے آزادانک ملنے کی اجازت دے – انہوں نے کہا بھارت مسئلہ کشمیر کو دہشت گردی سے جوڑنے کا پروپیگینڈا کرتا ہے – انہوں نے کہا ہمیں دیکھنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ایل او سی کے اس پار ہے یا کہ یہ کشمیریوں کی اپنی جدوجہد ہے – انہوں نے کہا ہمیں سوچنا ہے کہ کیا ہم جنوبی ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں – انہوں نے کہا پاکستان اب بدل رہا ہے اور ہم ایک نئی سیاسی جماعت ایک نئی سوچ کے ساتھ ہیں ،ماضی میں ہم جیو پولیٹیکل محل وقوع کی بات کرتے تھے – آج ہم جیو ہولیٹکل اکانومی کی بات کرتے ہیں – دریں اثنا وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا وزیر اعظم عمران خان نے دلیری سے کشمیر کا معاملہ دنیا بھر میں اجاگر کیا – انہوں نے کہا اقوام متحدہ سلامتی کونسل 5 اگست 2019 کے بعد تین مرتبہ کشمیر پر بحث کر چکی ہے – انہوں نے کہا عالمی راہنماوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی لاک ڈاون کی مذمت کی ہے – انہوں نے کہا پاکستان نے بارہا کشمیر امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے – انہوں نے کہا یہی وقت ہے کہ عالمی برادری کشمیر پر بھارت کے مزموم عزائم کا نوٹس لے#/s#