Official Web

راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے , عمران خان

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ، وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبہ راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں  اہم سنگ میل ثابت ہوگا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، ایم این اے شیخ رشید احمد اور سینئر افسران شریک ہوئے ، معاون خصوصی برائے چیف منسٹر پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،وزیر اعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی اس منصوبے کا تخمینہ 75ارب روپے لگایا گیا ہے یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گااس منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی ، سرکاری زمین پر دو مال بھی بنائے جائیں گے ،منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احکامات دئیے کہ اس منصوبے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقے کی زوننگ اور اس حوالے سے بائی لاز میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے تاکہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہی، منصوبہ راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا