Official Web

پاکستان اور چین کا ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر مسٹر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے – وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا – وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا – چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا – ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا – یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے – ایم ایل ون منصوبے پرتقریبا6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صد کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی – ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کا م کر ینگے وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیادونوں رہنماوأں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اوروفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا