Official Web

کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا , مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو سیاست میں نہیں گھسیٹا، نہ ہی کسی ادارے کو سیاست میں مداخلت کی اجازت ہی، عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں – احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے مسلط ہونے سے معیشت آلودہ ہوگئی، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو عوام کا آٹا اور دوائی چوری کرتا ہی، سسیلین مافیا وہ ہوتا ہے جو بھارت، اسرائیل سے فنڈز منگوائی، اسرائیل اور بیرون ممالک سے فنڈز لیے گئے – مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈھائی سال سے ریاست پر سیاست چمکا رہے ہیں ، حکمرانوں نے اپنے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں بند کر رکھا ہی، کشمیر کا سودا کیا گیا، سوال پوچھنے پر لیگی رہنما¶ں کو جیل میں ڈالا جاتا ہی، اس وقت پاکستان پر مافیا مسلط ہے – انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی سینیٹ کی سیٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ، نوکریاں فرینڈز آف بنی گالا کو ملتی ہیں – لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے پرائیویٹ اکا¶نٹس سے پیسے منگوائے گئی، 4 ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے گئی، فرخ حبیب کی عزت کا آج جنازہ نکل گیا