Official Web

پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں, سیاست میں نہ گھسیٹا جائے , ترجمان پاک فوج

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج نے ایک بار پھر اس بات کی وضاحت کر دی ہے کہ افواج پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں ، کسی سے بیک ڈور رابطے میں ہیں نہ کر رہے ہیں ،بغیر تحقیق الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے کسی کے پاس ثبوت ہیں تو منظر عام پر لائے – پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ گزشتہ پریس کانفرنس میں اس بات کی وضاحت کر (باقی صفحہ7بقیہ نمبر1) دی تھی کہ افواج پاکستان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے پاک فوج کو سیاست میں مت گھسیٹا جائے ،ہم کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے میں ہیں نہ کر رہے ہیں فوج سے متعلق ایسی چہ مگوئیوں پر یقین نہیں کر نا چاہیئے اور اب ایسی قیاس آرائیوں کے سلسلے کو بند ہو نا چاہیئے ،جو بھی ایسے بیانات دے رہے ہیں اگر کسی کے پاس ایسے ثبوت ہیں تو منظر عام پر لائیں ، بغیر تحقیق الزام لگا نا ٹھیک نہیں ہے – انہوں نے کہا کہ سیکورٹی بڑا فریضہ ہے جو ہم بخوبی سر انجام دے رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں منفی کردار ہے ،بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کو ششں کی لیکن وہ تما م سازشوں اور منفی منصوبوں میں ناکام ہو گیا ہے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) میں بھارتی سازشوں کا ڈوزیئر پیش کیا – ڈس انفو لیب رپورٹ میں تو بھارتی منصوبے بے نقاب ہو گئے – میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جبکہ چین کی جانب سے افواج پاکستان کو کورونا ویکسین کا عطیہ دیا گیا ہم کورونا ویکسین کے عطیہ پر چینی قیادت کے مشکور ہیں – ہمارے اصل ہیروز فرنٹ لائن ورکرز ہیں پہلے مرحلے میں چین سے عطیہ کورنا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی ، پوری دنیا کی طرح پاکستان میں کورونا کا مسئلہ بن گیا تھا – ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں – علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے فضآئی آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی موسم خرابی کے باوجود سرچ آپریشن کیا گیا