Official Web

جماعتوں کوانتخابی عمل میں شفافیت کیساتھ کھڑا ہونا چاہئی،شبلی فزاز

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کیساتھ کھڑا ہونا چاہئی، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سے جمہوریت کو تقویت اور پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہو گا – ووٹوں کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ آئین اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہو سکتی – شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے عوام کی بجائے ذاتی مفاد کا تحفظ مقدم رکھیں گی، ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کو یقینی بنانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے اور اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے –