Official Web

ٹیسٹ چیمپئن شپ، بابر اعظم رنز اوسط میں دوسرے نمبر پر آگئے

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بابر اعظم رنز اوسط میں دوسرے نمبر پر آگئے۔بابر اعظم رنز اوسط میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے 71.07کی ایوریج سے 924رنز جوڑے ہیں، مارنس لبوشین 72.82کی اوسط سے 1675رنز بناکر پہلی پوزیشن پر ہیں۔روہت شرما 68.50، اسٹیون اسمتھ63.85، رویندرا جڈیجا 58.62، کین ولیمسن 58.35،بین اسٹوکس 53.85، جو روٹ 52.55 اجنکیا راہنے51.83 اور ویرات کوہلی50.35 کی ایوریج سے رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔مارنس لبوشین نے 5 جبکہ بابر اعظم، اسٹیون سمتھ اور بین اسٹوکس نے 4،4سنچریاں بنائی ہیں۔