Official Web

وکلاء کو صحت کی سہولیات دوبارہ ملنی چاہئیں: چودھری پرویزالٰہی

لاہور (آن لائن) قائم مقام گورنر پنجا ب چودھری پرو یزا لٰہی اور رکنقومی اسمبلی مونس الٰہی سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر چودھری ارشد باجوہ نے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں رانا احمد شہزاد فاروق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار، چودھری عارف محمود ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار، ناصرصدیقی ایگزیکٹو ممبر سپریم کورٹ بار، چودھری منظور وڑائچ صدر رحیم یار خان بار، آصف محمود چیمہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔