Official Web

پاکستان کشمیر کی آزادی تک حمایت جاری رکھے گا: فردوس عاشق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیگا – اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے – ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں ، بھارتی درندہ صفت فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بلند ہیں – ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانا ہے – پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی، انشائاللہ کشمیر بنے گا پاکستان –