Official Web

حکومت پی ٹی وی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ تین سٹوڈیوز بند پڑے ہیں اور دیگر سٹوڈیوز کام کر رہے ہیں ،پی ٹی وی زوال پذیر ہے اور یہ تیس ماہ میں نہ ہوا بلکہ کئی سالوں سے زوال پذیر ہوتا چلا گیا ،ماضی میں پروگرامز خرید کر چلائے جاتے رہے ہیں اور اپنے سٹوڈیوز ویران کر دیا گیا اور اس سے ہمارے رائٹرز سمیت دیگر عملہ متاثر ہوا ہے ،سینٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ میرے سوال کا جواب دیا جائے کہ اس وقت کتنے ڈرامے پر کام کیا جا رہاہے ،وزیر اطلاعات نے جواب دیا کہ پی ٹی وی کو اچھے طریقہ سے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے ،پی ٹی وی کی مشینری بدلنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے ،سینٹر جمالدینی نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کیمرے نہیں اور ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں یہ الزام نہ لگایا جائے کہ وہ بھی سابق حکومتوں نے چوری کر لیے ہیں ،کوئیٹہ پی ٹی وی کو ویران کر دیا گیا ہے ،شبلی فراز نے کہا کہ کیا اس ادارے کی تباہی تیس ماہ میں ہوئی ،صد افسوس کی بات ہے ،مجھے کسی کمیٹی میں بلا لیا جائے