Official Web

سنکیانگ میں آنے والوں کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے، چینی وزارت خارجہ

چار تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ہمیشہ سنکیانگ میں آنے والے غیر ملکیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ وہ آسٹریلیائی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو فوری طور پر سنکیانگ میں داخلے کی اجازت سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ سنکیانگ کے عہدیداروں  نے حالیہ دنوں منعقدہ پریس کانفرنسوں میں سنکیانگ سے متعلق تمام امور شفاف انداز میں پیش کئے ہیں۔ سنکیانگ میں تمام امور شفاف ،واضح اور کھلے ہیں۔ ہم نئی امریکی حکومت کے متعلقہ عہدیداروں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی افراد کا سنکیانگ آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ جہاں تک اقوام متحدہ کے متعلقہ اہلکاروں کے سنکیانگ کے دورے کا تعلق ہے تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم نے متعدد بار اپنا موقف پیش کیا ہے۔ چین نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو پہلے ہی ایک دعوت نامہ ارسال کر رکھا ہے جس میں انہیں دورہ  سنکیانگ کی دعوت دی گئی ہے۔